ایران کی پشاور میں مسجد پر خودکش حملے کی مذمت

تہران/پشاور(نیوزٹویو) ایران نے پا کستان میں دہشت گردانہ کارروا ئیوں کی مذمت کی ہےپشاور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل حمید رضا قمی اور تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے  شہر پشاور میں کوچہ رسالدار مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پشاور میں ایران کے قونصلیٹ جنرل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پشاور میں شیعہ  مسجد میں نماز جمعہ کے دوران وحشیانہ اور دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نمازی شہید اور زخمی ہوئے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے تمام عزیزوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پاکستان کے  شہر پشاور میں کوچہ رسالدار مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اس دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہےجو مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے مقصد سے کی گئی۔ انہوں نے بزدلانہ حملے میں شہدا ئ ے لواحقین  سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت اور سکیورٹی حکام دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات اور فیصلہ کن کارروائی کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں