ایف آئی اےکامونس الہیٰ کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخی درخواست دائرکرنےکافیصلہ

لا ہور(نیوزٹویو)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت منظوری کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔لاہور کی بینکنگ عدالت نے مونس الہی کی 24ارب روپے منی لانڈرنگ کے الزام میں عبوری ضمانت کنفرم کی تھی جس کے بعد اب ایف آئی اے نے مونس الہی کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے درخواست کا متن تیار کر کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے آفس میں جمع کروا دیا ہے۔

درخواست میں ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے بینکنگ عدالت نے حقائق کے برعکس مونس الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کی، 24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مونس الہی کی گرفتار درکار ہے اور پھر کیس کی مکمل تفتیش کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جاسکی۔ درخواست میں لاہورہائیکورٹ سے مونس الہی کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ایف آئی اے کی درخواست کے متن کا قانونی طریقہ سے مکمل جائزہ لینے کے بعد لاہورہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں