ایف آئی اے نےسائفرکےمعاملے پرعمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

 اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سائفرکے معاملے پرسابق وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے سائفر کیس پر وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے کاافسر طلبی کے سمن لے کر عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گیا ہے، سمن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 دسمبر کو اسلام آباد ایف آئی اے کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اس سے قبل بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبرکو طلب کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے عمران خان کی لاہور رہائشگاہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں