ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوبیرون ملک جانے سےروک دیا

اسلام آباد( نیوزٹویو) ایف آئی اے حکام نے لیگی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے وہ اسلام آباد سے چین جارہے تھے تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ آج صبح اسلام آباد سے چائنہ ایئر لائن کی پرواز سے چین جارہے تھے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے امیگریشن نے روکا، شاہد خاقان عباسی ایئر پورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں