ایف آئی اے نےملائشیا کے جعلی ویزہ پرسفر کرنے کی کوشش میں 2 ملزمان گرفتار کر لیے

اسلام آباد(نمائندہ نیوزٹویو)ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایت پر  ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد و ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی کارروائی ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 2 ملزمان ارسلان ظفر ولد ظفر اقبال اور شاد علی خان ولد  ماسل خان کے خلاف مقدمہ نمبر 95/2021 کا اندراج کیا ملزمان پر الزام تھا کہ وہ ملائشیا کے جعلی ویزہ پر اسلام آباد ائرپورٹ سے ملائشیا براستہ دبئی سفر کرنے کی کوشش کر رہے تھے.  دونوں مسافران کے سفری دستاویزات کو مشکوک گردانتے ہوئے اسلام آباد ائرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بغرض تصدیق سفری دستاویزات و قانونی کارروائی  ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا جنہوں نے دونوں مسافران کے ویزہ کی تصدیق کے لئے ملائشیا ایمبیسی کو لیٹر لکھا. بعد ازاں ملائشیا ایمبیسی سے ویزہ کے جعلی ہونے کی تصدیقی رپورٹ موصول ہونے پر  ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا.  ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں