ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے لیے عمران خان کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) حکومت نے سا ئفر کے معاملے پرتحقیقات شروع کردیں وزارت داخلہ کی ہدایت پرایف آئی اے نے سائفر کےمعاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کوطلب کرتےہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو 25جولا ئی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کے معاملے پر مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لے کر آئیں۔ نوٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کو سائفر کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے سابق وزیر اعظم کی جانب سے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں