ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقا ت کے لیے عمران خان کودوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےسابق وزیراعظم عمران خان کوسائفر کی تحقیقات کے  لیےدوبارہ طلب کرلیا ہے۔انہیں طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کے معاملے کی تحقیقات کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کو یکم اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی بنی گالا رہائش گاہ ارسال کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں