ایف بی آر،ایس آر او 350(I)/2024 پر نظرثانی کرے،صدر راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی (نیوزٹویو) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس آر او 350(I)/2024 پر نظرثانی کرے۔چیمبر میں تاجر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے صدرثاقب رفیق نے کہا کہ اس ترمیم سے کاروباری شعبہ متاثر ہوگا انہوں نے کہا کہ ایس آر او معیشت کو دستاویزی صورت دینے کی کوششوں کو متاثر کرے گا، بالخصوص ٹیکس فریم ورک کے اندر پہلے سے موجود ریٹیلرز متاثر ہونگے ایس آر اوکے ذریعے سیلز ٹیکس رولز 2006میں ترمیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم اکیس مختلف شعبوں/مصنوعات کے ریٹیلرز کو متاثر کررہی ہے کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ مہارت، تکنیکی مہارت اور مالی مسائل کا فقدان ہے۔ثاقب رفیق نے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کی شرط بظاہر درست اقدام ہے تاہم درحقیقت تاجروں کے مسائل میں اضافہ کرے گی کیونکہ انفرادی طور پر، کسی ایسوسی ایشن کے ممبریا پھر سنگل شیئرہولڈر کمپنی کے ڈائریکٹر کو ہر سال جولائی میں بائیومیٹرک تصدیق کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ای سہولت سنٹر پر جانا پڑے گا۔اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو پھر اس کی الیکٹرانک ریٹرن فائلنگ پر پابندی لگ جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں