ایف بی آرنے نئی پراپرٹی ویلیو ایشن منسوخ کر دیں،سٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے سٹیٹ بینک کے ماہرین سے مددلینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے حالیہ پراپرٹی ویلیو ایشن نہایت غوروخوض اور فیلڈ فارمیشن کی مشاورت کے بعد مقرر کی گئی۔ پراپرٹی کی ویلیو میں اضافہ دنیا میں رائج بہترین طریقہ کار کو اپناتے ہوئے مارکیٹ قیمت کے قریب تر کیا گیا ہے۔تاہم ایف بی آر کو مختلف حلقوں سے شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں ایف بی آر کی پراپرٹی ویلیو ایشن کو مارکیٹ قیمت سے زائد کہا گیا ہے۔
اس سلسلے میں شکایت کو رفع کرنے کے لیے ایف بی آر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹاپ ویلیو ایشن ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ تمام سٹیک ہولڈر بشمول رییل اسٹیٹ ایجنٹس اور ٹاؤن ڈیویلپرز سے مشاورت کریں گے اور انفرادی طور پر کیسز کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی سفارشات پیش کریں گے تا کہ کسی بھی قسم کی غلطی دور کر سکیں اور پراپرٹی کی ویلیو کو مارکیٹ قیمت کے قریب تر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں