ایف بی آرکاسندھ ہا ئیکورٹ کا 5منٹ کی موبائل فون کا ل پر 75پیسے ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موبائل کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانیوالا ٹیکس واپس لینے کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عدالت سےاستدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ایف بی آر نے موقف اختیار کیا ہے کہ پا نچ 5منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے فنانس ایکٹ 22-2021 میں 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی وا ضح رہے کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں