ایف بی آرکاپوائنٹ آف سیل سےمنسلک دوکانداروں سےخریداری پرشہریوں کےلیےانعامی سکیم لانےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹو یو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل کے سا تھ منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے شہریوں کے لیے ا نعامی سکیم لا نے کا فیصلہ کیا ہےایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے خود کار رسید تصدیقی نظام سے منسلک بڑے ریٹیلرز سے شاپنگ کرنے والوں کے لئے متعارف کردہ پرائز سکیم کے لئے قوانین مرتب کر لیے ہیں عوام الناس کی اطلاع کے لئےپرائز سکیم کے آ غاز کا اعلان میڈیا کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب آل پا کستان ا نجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نےاپنے ایک بیان کے ذریعے ایف بی آر کی اس سکیم کو ناکام بنانے کے لیےعوام الناس کو ڈرایا ہے کہ ا نعام کے لا لچ میں ایف بی آرلوگوں کا ڈیٹا حا صل کرے گا ایف بی آر سےمنسلک ریٹیلرز سے جو بھی شاپنگ کرے گا اس شہری کا ڈیٹا خودکار نظام کے تحت ٹیکس اتھا رٹی کے پاس چلا جا ئے گا اور وہ لوگ جو ٹیکس نیٹ میں آنے کے اہلیت رکھتے ہیں اور ابھی تک ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ایف بی آر ان کو اس ذریعے سے ٹیکس نیٹ میں لا نے میں مدد ملےگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں