ایف بی آرکےملک بھر میں چھاپے،کروڑوں روپے کے جعلی نان ڈیوٹی پیڈسگریٹس ضبط

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایف بی آر نے نان ڈیوٹی پیڈ/ جعلی سگریٹس کی تاریخی بھاری مقدار ضبط کر لی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے نان ڈیوٹی پیڈ/ جعلی سگریٹس کی لعنت پر قابو پانے کے لئے حال ہی میں ملک کے طول و عرض میں 429 چھاپے مارے۔ ان کاروائیوں کے دوران ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ / جعلی سگریٹس پکڑے گئے۔
چئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی ہدایات پر ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ذاتی طور پر ان تمام کاروائیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب کاروائیاں ڈیوٹی سے بچنے والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ناجائز ہتھکنڈوں سے باز آجائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نان ڈیوٹی پیڈ/جعلی سگریٹس کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ اُنہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے مرحلے میں اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات بھی چلائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں