ایف بی آر غیرمالیاتی کاروبار کی نگرانی کرے گا تاکہ جرائم کی ناجائز کمائی  کو سونے یا قیمتی دھاتوں اور نگینوں میں محفوظ نہ رکھا جاسکے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹرجنرل ڈی این ایف بی پیز محمد اقبال نے کہا ہے کہ ایف بی آر غیرمالیاتی کاروبار اورپیشہ جات کی نگرانی جاری رکھے گا تاکہ جرائم کی ناجائز کمائی  کو سونے یا قیمتی دھاتوں اور نگینوں میں محفوظ نہ کیا جا سکے جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف  بی آر )نے  دفتر اقوام متحدہ برائے منشیات و جرائم (یواین اوڈی سی )کے تعاون سے جیولرز، اکاؤنٹنٹ اور وکلاء پر مشتمل  نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور پیشہ جات ڈی این ایف بی پیز کیلئے اے ایم ایل / سی ایف ٹی کمپلائنس  پر ٹریننگ  سیشنز کا اہتمام کیا۔ تربیتی سیشنز میں مختلف اداروں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اہم مقررین میں وزارت خارجہ، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، ایف بی آر، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پیز محمد اقبال نے ملک کے غیر مالیاتی شعبوں میں منی لانڈرنگ کے خلاف لڑنے  پر زوردیتے ہو ئے شرکا کو ایف اے ٹی ایف کمپلائنس  کے   اقدامات اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت  کے لیے فنڈز اور وسائل کی روک تھام  کیلئے  ملکی ضروریات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پیز نے واضح کیا کہ ایف بی آر بطوراے ایم ایل / سی ایف ٹی  ریگولیٹری اتھارٹی ڈی این ایف بی پیز کی نگرانی اور سہولت کاری جاری رکھے گا، تاکہ جرائم کی ناجائز کمائی  کو سونے یا قیمتی دھاتوں اور نگینوں میں محفوظ نہ کیا جا سکے۔

مقررین نےڈی این ایف بی پیز کواے ایم ایل / سی ایف ٹی  کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا، جس میں ممنوعہ یا اقوام متحدہ کے نامزد افراد اور تنظیموں کی فہرستوں کی اسکریننگ، صارفین کی مستعدی، مشکوک ٹرانزیکشن  کی رپورٹنگ اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی اعانت  پر نیشنل رسک اسسمنٹ شامل ہیں- آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور ڈی این ایف بی پیز نےاے ایم ایل / سی ایف ٹی  کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر اپنے سوالات پوچھے ۔ تمام شرکاء کا سیشن میں خیرمقدم کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں