ایف بی آرکاپوائنٹ آف سیل سے منسلک ریٹیلرزسے خریداری کرنے والوں کےلیےانعامی سکیم کا اعلان،ہرماہ کروڑوں کے انعامات

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا ہے ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔   ایف بی آر کے ترجمان اسدطاہرجپہ کے مطابق پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔دسمبر2021 میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ ترجمان ایف بی آرنے زور دیا ہے کہ عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کر کے انعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ایف بی آر عوام کی راہنمائی کے لیے 11 دسمبر 2021 سے اشتہاری مہم شروع کر رہا ہے۔عوام انعامی سکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772 پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں