ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے

اسلام آباد(نیوزٹویو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے۔

ترجمان پی آئی اے نے بینک اکاؤنٹس بحال ہونے کی تصدیق کر دی۔

ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے تھے،

بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔

بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں