ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے

اسلام آباد(نیوزٹویو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے 8 ارب روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آیاٹا سے منسلک بینک اکاؤنٹ بھی منجمد ہو گا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ ایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پچھلے ماہ بھی اکاؤنٹس کھولنے کے باوجود پی آئی اے کی جانب سے رقم جمع نہیں کرائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں