ایف بی آر نے کاروبار کے انضمام کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (نیوزٹویو) ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کو بروئے کار لا کر نئے ٹیکس گزاروں اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو کی جانب سے تشکیل کردہ کاروبار کے انضمام کی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ انیق خاور کو کمیٹی کا چئیرمین متعین کیا گیا ہے۔ انیق خاور اعلیٰ سطحی کمیٹی چئیرمین کی حیثیت سے براہ راست وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریوینیو کو کمیٹی کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ وہ ایف بی آر کے ممبران و متعلقہ سٹاف اور پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں