ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور

اسلام آباد(نیوزٹویو)نگراں وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور کرلی۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں اسٹاف میں کمی اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے حوالے سے اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی سی ایل سی کی 26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں