ایف بی آر کی لاجسٹکس، آلات اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کیلۓ عالمی امدادی اداروں سے معاونت طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےٹیکس ریونیو اور کارکردگی میں اضافے کےلیے تین شعبوں ہیومن کیپیٹل، ٹیکنالوجیز اور اسکلز کی منتقلی میں عالمی امدادی اداروں کا تعاون مانگ لیا اور لاجسٹکس، آلات اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کیلۓ بھی معاونت طلب کر لی جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیونےانٹرنیشنل ڈونرز اور ڈویلپمینٹ پارٹنرز کیلۓ ایک کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک،جائیکا،اوای سی ڈی،ایف سی ڈی او اورجی آئی زیڈ،او ای سی ڈی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پربات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے زور دیا کہ ڈونر ایجنسیاں ایف بی آر کی طرف سے نشاندہی کی گئی ضروریات کی بنیاد پر اپنے مستقبل کے پروگراموں کو ڈیزائن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو تین اہم شعبوں میں ڈونرز کا تعاون درکار ہے جن میں ہیومن کیپیٹل، ایف بی آر کو ٹیکنالوجیز اور اسکلز کی منتقلی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ ایف بی آر کو  لاجسٹکس، آلات اور انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کیلۓ بھی معاونت درکا ہے۔ کانفرنس کے شرکاء نے ایف بی آر کے ساتھ مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ ایف بی آر کو مزید متحرک اور موثر ادارہ بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں