ایف بی آر کی 7ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی،5ہزار150ارب کےمحصولات جمع

اسلام آباد(نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےرواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ریکارڈ وصولیاں کرتے ہوئےہدف سے 35 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کر لیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے کے مقابلے میں 1177 ارب روپے زائد ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق مالی سال 24-2023ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ہدف سے 35 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی تا جنوری مجموعی طور پر 5 ہزار 150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئےہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 7 ماہ میں 5 ہزار 115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، جو23-2022ء کے ابتدائی 7 ماہ میں 3973 ارب روپے تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید بتایا کہ جنوری 2024ء میں ایف بی آر نے 681 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 545 ارب روپے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں