ایف بی آر کے چا راعلیٰ افسران جعلی ٹیکس ریفنڈزمیں ملوث نکلے،وفاقی ٹیکس محتسب کا عہدوں سے ہٹانےاورکارروائی کاحکم

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےچاراعلیٰ افسران کو کروڑوں روپے کے جعلی ٹیکس ریفنڈزمیں ملوث ہونے پر انہیں موجودہ عہدوں سے ہٹانے اور انکے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جعلی ٹیکس ریفنڈز میں ملوث پا ئے گئے افسران میں چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور چوہدری محمد طارق، ممبر بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی سید ندیم حسین رضوی، گریڈ 21کے افسرڈاکٹر سرمد قریشی اور اس وقت کے ڈپٹی کمشنر آئی آر اشفاق احمد شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ان لینڈر یونیو سروس کے چار اعلیٰ ترین افسران کے کروڑ وں روپے کے جعلی ٹیکس ریفنڈز اسیکنڈل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے ان افسران کو فوری طور پر موجودہ عہدوں سے ہٹانے اور ان کیخلاف فوجداری اور تادیبی کارروائی کرنے کی ایف بی آر کو ہدایت کی ہے۔ تحقیقات کے مطابق میسرز چائنا نیشنل الیکٹرک وائر اینڈ کیبل امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن جو ایسوسی ایشن آف پرسنز کے طور پر رجسٹرڈ کمپنی ہےجس نے 2012میں دو کروڑ61 لاکھ19ہزار روپے کے انکم ٹیکس ریفنڈ کا کیس دائر کیا نان ریذیڈنٹ کمپنی ہونے کے ناطے 2012 کیلئے انکم ٹیکس ریفنڈز کا کلیمزناقابل قبول ہونا چاہئے تھا۔ پوسٹ آڈٹ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ کمپنی نے 2007، 2008، 2009 اور 2011 میں ٹیکس ریفنڈ ز کلیمز دائر کیے جو بالترتیب دو کروڑ 67 لاکھ 78 ہزار، دو کروڑ 52 لاکھ 64 ہزار، سات کروڑ 11 لاکھ 51 ہزار ا ور ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کےسوموٹو نوٹس کےذریعے کی گئی تحقیقات کے مطابق ایف بی آر کے ان لینڈر یونیو کے گریڈ 21 کے افسراور چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور چوہدری محمد طارق جو اس وقت ایڈیشنل کمشنر آئی آر تعینات تھے گریڈ 21کے ممبر بے نامی ایڈجیوکیٹنگ اتھارٹی سید ندیم حسین رضوی جو اس وقت چیف کمشنر سی آر ٹی او لاہور تعینات تھے، اس وقت کے کمشنر سی آر ٹی او لاہور گریڈ 21کے افسرڈاکٹر سرمد قریشی اور اس وقت کے ڈپٹی کمشنر آئی آر اشفاق احمد چاروں افسران مجموعی طور پر12کروڑ3 3 لاکھ64ہزار روپے کے جعلی ٹیکس ریفنڈز میں ملوث پائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں