ایف بی آر ہیڈ کواٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید 5کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

اسلام آباد(نیوزٹویو) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادہوا،پانچ کسٹمز اہلکار18 اپریل کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے شہید کئے گئے تھے۔
چیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور افسران کی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی
چیرمین ایف بی آر، ممبرز اور افسران نے شہدا کی لازوال قربانی کو سراہا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں