ایل او سی پر بسنے والا ہر شہری غازی ہے، جدوجہدآزادی کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد(ویب نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ مرحوم بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نعرے ‘ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے’ نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یاد گار شہدا پر حاضری کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ آزادی کے مطالبے کی قیمت کشمیریوں نے جانیں قربان کر کے چکائی ہے اور زندہ قومیں شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ ‘ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے’۔ سید علی گیلانی کے اس نعرے نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ کبھی نہیں رکی۔ایل او سی پر بسنے والا ہر شہری غازی ہے۔ جدوجہدآزادی کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے۔ عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، اب بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں