ایل این جی ریفرنس، احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے۔

نیب نے ایل این جی ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت منتقل کرنے کا بیان دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے، ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں