ایمن خان اور منال خان کا نیا فوٹوشوٹ وائرل

اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی جڑواں و فنکار بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان کے ایک ساتھ کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بہن منال خان کے ساتھ شوٹ کروائی گئی نئی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں دونوں بہنوں کو خوبصورت لباس زیب تن کیے ماڈلنگ کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایمن خان کی جانب سے منال خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اِن مختصر سی ویڈیوز پر مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔ کمنٹ باکس میں مداح اِن باصلاحیت بہنوں کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں