ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ کے موجودہ نتائج کو منسوخ کرکے امتحانات کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ کے موجودہ نتائج کو منسوخ کرکے امتحانات کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ امتحانات میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے ایم ڈی کیٹ کے موجودہ نتائج منسوخ کرکے دوبارہ امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائیں تاکہ قوم کے اہل نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ امتحانات میں بے قاعدگیوں کے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں