ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس دوپہر 3 بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال، سندھ کابینہ کے حلقہ بندی سے متعلق فیصلوں پر گفتگو ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس میں گفتگو ہوگی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستقبل کے لائن آف ایکشن، تنظیمی معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں