اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(نیوزٹویو) اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ عمران ریاض خان کو متنازع بیان دینے پر گرفتار کیا گیا۔

صحافی عمران ریاض کو متنازع بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا، اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔

صحافی کے مطابق انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر علم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔عمران ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کی گئی آخری ٹوئٹ کے مطابق صحافی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں