این سی او سی کا کروناسے متاثرہ شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ایک دن میں ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اومی کرون سے متاثرہ شہروں میں ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جمعہ کو این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ویرئینٹ اومی کرون سے متاثرہ بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں کے اندر طلبا کے کورونا ٹییسٹ کیے گئے تاکہ طلبا میں اس پھیلنے والی بیماری کی شرح کا  پتہ لگایا جا ئے اوراس کے درست اعداد و شمار کو یقینی بنایا جا ئےجو اعداد و شمار سامنے آئے وہ مختلف شہروں میں ویکسینیشن کی سطح اور انفیکشن کی شرح کے درمیان باہمی تعلق کو تجویز کرتے ہیں۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہےتعلیمی اداروں خاص کر زیادہ بیماری والے شہروں میں اگلے دو ہفتوں میں مسلسل کورونا ٹیسٹ کیے جائیںگےزیادہ شرح والے تعلیمی ادارے/ احاطے/ سیکشنز/ مخصوص کلاسیں ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گےصوبائی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ، محکمہ تعلیم کے حکام اور سکول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مشاورت سے اس طرح کی بندشوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کیسز کی ایک حد مقرر کرے گی 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبا کی 100 فیصد ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے فیڈریشن یونٹس سکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہمات چلائیں گے۔

اسلام آباد کے سکولوں میں پیر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ہدایت نامے میں والدین سے کہا گیا ہے کہ وبا کی موجودہ صورتحال میں حکومتی ہدایات کے مطابق پیر سے کلاسز میں طلبہ کی 50 فیصد حاضری ہوگی۔ پیر اور بدھ کو گروپ اے جبکہ منگل اور جمعرات کو گروپ بی کے بچوں کی کلاسز ہوں گی۔ جمعہ کو متبادل دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے سے 15 ججز اور مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری بھی کورونا کا شکار ہیں جبکہ سینے میں انفیکشن کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں