ایچ ای سی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام فی الوقت مؤخر کرنے پر رضامند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام  فی الوقت مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن ممبران کی منظوری سے جاری کیا جائے گا۔ ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ایچ ای سی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور4 سالہ گریجویشن پروگرام مؤخر کرنے پر ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔اجلاس میں بیشتر وائس چانسلرز نے پروگرام کی مخالفت کی تھی۔ ممبران کی منظوری سے دونوں پروگرام مؤخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ملک میں کئی برس سے 4 سالہ گریجویشن پروگرام چل رہا ہے۔کرونا صورتحال کے پیش نظر نئے فیصلے ہوں گے۔اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں