ایک ہفتے میں کھانے پینے کی 19 اشیئا ضروریہ کی قیمتوں میں اضا فہ،مہنگائی کی شرح 18فیصدتک پہنچ گئی

اسلام آباد (نیوزٹویو) عوام کی کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ رکنے میں نہیں آرہا وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں دودھ، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وارجاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس کے معنی یہ ہوئے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہیں آسکی ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مسور کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جب کہ دال ماش کی قیمت 7 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھی ہے جب کہ پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے تحت ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی ہے جب کہ زندہ مرغی کی قیمت بھی 25 روپے فی کلو کم ہوئی ہےرپورٹ کےمطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ بیس 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کی کمی دیکھی گئی اسی طرح انڈوں کی قیمت میں 26 پیسے فی درجن اورآلو کی قیمت میں 4 روپے 48 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں