ای الیون تشدد کیس، عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے کیس میں عدالت نے عثمان مرزا سمیت 5 مجرمان کو عمد قید کی سزا سنا دی۔لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی اور اس موقع پر پولیس نے عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔سیشن جج نے ملزم فرحان شاہین سے استفسار کیا کہ بتاؤ کیا ہوا تھا، کیا تم موقع پر موجود تھے؟ وکیل کو مت دیکھو مجھے بتاو وکلاء نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا۔فرحان شاہین نے کہا کہ میں بےگناہ ہوں اور موقع پر نہیں تھا، جج نے ریمارکس دیے کہ اگر نہیں تھے تو جاؤ، تم نے بات ہی ختم کر دی۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو واپس لے جائیں۔عدالت نے قریقین کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم عثمان مرزا، عطا الرحمان، ادارس قیوم بٹ، محب بنگش اور فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں