اے این ایف انٹیلیجنس کی کاروائی، کراکری اور گارمنٹس پر مشتمل پارسل سے آئس برآمد

راولپنڈی (نیوزٹویو) اے این ایف انٹیلیجنس کی راولپنڈی میں کاروائی، اطلاعات کے مطابق کورئیر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے کراکری اور گارمنٹس پر مشتمل پارسل سے آئس برآمد ہوئی۔ 790گرام آئس پارسل میں موجود 3 عدد بیلنوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ذراٰئع کے مطابق مذکورہ پارسل راولپنڈی کی رہائشی روبینا بی بی نامی خاتون کی جانب سے برطانیہ میں موجود ماجد وسیم کے لئے بک کروایا گیا تھا۔ اے این ایف نے منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں