باجوڑسےحلقہ این اے 8سے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوارریحان زیب قتل

باجوڑ(نیوزٹویو) باجوڑ سےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 8 سے آزاد امیدواراورتحریک انصاف کے رہنما ریحان زیب کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے قتل کونوٹس لے لیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد حلقہ این اے 8 اورصوبائی اسمبلی کی 2نشستوں پرالیکشن ملتوی کر دئیے ہیں
ریحان زیب کو صدیق آباد پھاٹک بازار میں نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
الیکشن کمیشن نے ریحان زیب کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن نے قتل میں ملوث ملزموں کیخلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں