باجوڑپا ک افغان سرحد،پا ک فوج کے دو جوان دہشت گردوں کی فا ئرنگ سے شہید،3دہشتگردجہنم رسید

اسلام آباد(نیوزٹویو) ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں پاک فوج کے دوجوان وطن پرقربان ہو گئےجبکہ تین دہشت گرد جہنم رسید ہو گئےجام شہادت نوش کرنے والوں میں سپاہی ایازاورسپاہی جمال شامل ہیں پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بین الاقوامی بارڈر پر قائم پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ 28 سالہ شہید سپاہی جمال مردان جبکہ 21 سالہ شہید سپاہی ایاز چترال کے رہائشی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں