بارش اور لینڈسلائیڈنگ، کے پی، گلگت اور آزاد کشمیر کے علاقے متاثر، شاہراہ قراقرم بند

اسلام آبآد(نیوزٹویو)بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں جب کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال  ہے۔

کوہستان کے متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم کئی مقامات پربند ہوگئی جس سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں مسافر کل سے پھنسے ہیں۔

ادھر گلگت بلتستان کا ملک کےدیگرشہروں سے زمینی رابطہ منقطع  ہوگیا جب کہ آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ نیلم متعدد مقامات سے بند ہوئی۔

دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے اور وادی نیلم کےکئی علاقوں میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل  ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز شدید متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں