بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے آریان خان کی سالگرہ کے موقع پر کیا انوکھا وعدہ

ممبئی(نیوز ویب) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے نام کے 500 درخت لگانے کا وعدہ کیا ہے۔جوہی چاولہ نے آریان خان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آریان کے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ سُہانا خان بھی موجود ہیں۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو۔ آریان! ان تمام سالوں میں ہماری خواہشات آپ کے لیے یکساں رہیں۔ اُنہوں نے لکھا کہ میری دُعا ہے کہ آپ ہمیشہ محفوظ اور خوش رہیں۔ جوہی چاولہ نے مزید لکھا کہ میں تُم سے بہت پیار کرتی ہوں۔ اداکارہ نے آریان خان سے وعدہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے نام پر 500 درخت لگاؤں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں