بالی ووڈ کی معروف فلمساز فرح خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار

 بھارت (نیوز ویب) بالی ووڈ کی معروف فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس  میں مبتلا ہوگئیں۔ فرح خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن مشہور ٹی وی شو ’ کون بنے گا کروڑ  پتی13 ‘ کے سیٹ سے اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ وہ بہت اچھا دن ہوتا ہے، جب آپ کی سیلفی ایک لیجنڈ نے خود کلک کی ہو ۔اپنی پوسٹ میں فرح خان نے’ کون بنے گا کروڑ  پتی13 ‘ کی ٹیچرز ڈے اسپیشل قسط کا حصّہ بننے کے لیے دیپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اپنی اس انسٹا پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کے علاوہ اس سیٹ پر موجود باقی تمام افراد کاکورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان کے بار ے میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاور اب انہوں نے خود ان خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں