بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف

ممبئی  (نیوز ویب) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے بھارتی نامور اداکارعامر خان کیساتھ محبت کا اعتراف کر لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق رانی مکھر جی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ” بنٹی اور ببلو 2″ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو “دی بگ پکچر” میں شرکت کریں گے جہاں دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں سناتے ہوئے انکشافات کریں گے۔ شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھر جی نے بتایا کہ فلم “غلام ” کی شوٹنگ کے دوران مجھے عامر خان سے محبت ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے شوٹنگ میں گھبراہٹ کا شکار رہی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے فلم “غلام” میں عامر خان اور فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں شاہ رخ کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں