بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنا نام کب اور کیوں بدلا

اسلام آباد(ویب نیوز) کچھ روز قبل معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتائی ہے۔اجے دیوگن کا اصل نام ‘وِشال ویرو دیوگن’ ہے جو انہوں نے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل تبدیل کرکے اجے دیوگن رکھ لیا تھا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو  کے مطابق اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیرئیر کے 30 سال مکمل ہونے پر بتایا کہ 1991 میں جب  فلمی دنیا میں متعارف ہونے جارہا تھا تو اس وقت تین مزید وشال نامی اداکار ڈیبیو کررہے تھے۔اداکار  کا کہنا تھا  کہ اس وقت مجھے اپنی منفرد پہچان بنانے کے لیے نام تبدیل کرنا پڑا۔ آج بھی پرانے دوست اور رشتہ دار وِشال کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔اجے دیوگن نے بتایا کہ یہ میرے والد ویرو دیوگن کا خواب تھا کہ وہ مجھے اداکار بنتے دیکھیں۔ مجھے والد کے خواب کو پورا کرنا تھا۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن نے 1991 میں فلم ‘پھول اور کانٹے’ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے ان گنت سپر ہٹ فلمیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں