بجلی ایک روپے 60 پیسے مزید مہنگی

اسلام آباد(نیوزٹویو)مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی ایک روپے 60 پیسے مزید مہنگی کردی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی ہے۔

نیپرا اعلامیےکے مطابق سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی نے  2 روپے ایک پیسا فی یونٹ اضافےکی درخواست جمع کرائی تھی، ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 1 روپے 61 پیسےفی یونٹ اضافہ بنتا ہے

نیپرا کا کہنا ہےکہ فی یونٹ اضافےکا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور  الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز  پرہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا ہےکہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں