بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرااعلامیے کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں کی مد میں کی جائے۔جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے علاوہ پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں