بجٹ سے پہلےگاڑیاں مہنگی،حکومت نے پاکستان میں تیارگاڑیوں پر سیلزٹیکس کی شرح 25فیصد کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد کر دی، وزارت خزانہ نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے گاڑیاں مزید مہنگی ہوجا ئینگی ۔ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد مختص کی گئی تھی، جسے اب بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا ہے، یہ اقدام رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں جن میں1400 سی سی یا اس سے زائد انجن والی شامل ہیں، ان پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہوگا۔
دوسری جانب اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا اس سے زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا۔25 فیصد سیلز ٹیکس ملک میں تیار ہونے والی ڈبل کیبن، فورویل پک اپ پر بھی عائد ہوگا۔فنانس ڈویژن نے سیلزٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 فروری کو سیلز ٹیکس اضافے کی منظوری دی تھی، سیلز ٹیکس شرح میں اضافے سے 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں