بحرین نے پاکستان کو کورونا ممالک والی ریڈلسٹ سے نکال دیا

مانامہ (نیوزٹو یو)بحرین نے  پا کستان کورونا ممالک والی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے پاکستان سمیت تین دیگر ممالک پر سفری پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہےاس کا اطلاق تین ستمبر سے ہوگا۔بحرین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے باقی ممالک میں انڈیا، پانامہ اور ڈومینیکن رپبلک شامل ہیں۔ ریڈ لسٹ سے ہٹائے گئے ممالک کے ان مسافروں کے لیے آمد سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں جن کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کیا گیا ہے۔ تاہم مسافروں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ واضح رہے کہ بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے چوبیس مئی کو پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھاخبر رساں ا دارے کے مطابق نیشنل ٹاسک فورس کی اجازت کے بعد سول ایوی ایشن افیئرز نے گورنمنٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے بحرین کے سفر کے لیے ریڈ لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔یا د رہے کہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ جولائی میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کا دورہ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں