برازیل طیارہ حادثہ، معروف اداکارہ ماریلیا مینڈونساہلاک

برازیل(نیوزویب) برازیل کی معروف گلوکارہ ماریلیا مینڈونسا طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے طیارے کو حادثہ برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میں پیش آیا ہے۔ جس میں دیگر چار افراد بھی ہلاک ہوئے جس میں ماریلیا کے پروڈیوسر، قریبی عزیز اور دو کریو ممبرز شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلین حکام نے 26 سالہ گلوکارہ ماریلیا کی طیارے حادثے میں موت کی تصدیق کی ہے۔ حکام نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس میں حادثے کی وجوہات کا پتا لگایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریلیا نے چھوٹی عمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ 2016 میں برازیل کی قومی اسٹار بن کر ابھریں جب کہ انہوں نے 2019 میں گریمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔گلوکارہ نے اپنے طیارے کے اڑان بھرنے سے قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ جس کے بعد ان کا طیارہ اڑان  کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں