برطانیہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی،ییلو وارننگ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)برطانیہ میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ییلو وارننگ جاری کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے ویک اینڈ پر فلائٹ آپریشن اور ٹرانسپورٹ سسٹم متاثرہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں تنخواہ کے تنازع پر ہڑتالوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 40 ہزار سے زائد ورکرز کی 48 گھنٹے کی ہڑتال کے سبب ریل کا پہیہ جام رہا۔ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا، جنوبی اور مغربی لندن میں بھی بس ڈرائیورز نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں