برطانیہ میں 12 سے 17 سال کے عمر کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں 12 سے 17 سال کے عمر کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو ماہ قبل برطانیہ میں فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک ویکسین بھی 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔ یورپیئن حکام بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے چکے ہیں البتہ امریکہ میں ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ 16 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگوانے کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں