بس اور ٹرالر میں ہولناک تصادم 30افرادجاں بحق 30سےزائدزخمی

ڈیرہ غازی خان(نیوزٹویو) تونسہ با ئی پاس کے قریب ٹریفک کےہولناک حادثے میں 30افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئےٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ غازی خان اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیااسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ زیادہ تر مسافر مزدور پیشہ تھے اور عید گزارنے آبائی علاقوں میں جا رہے تھے۔ بس میں 75 کے قریب مسافر سوار تھے، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکے احکا مات جاری کیے ہیں فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ’ڈیرہ غازی خان کے قریب ٹریفک ایکسیڈنٹ میں تیس لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں، کب ہم بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں، انھیں بھی احتیاط کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں