بلاول بھٹو زرداری کا مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نیوزٹویو)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاحوں کو سنگین صورتحال سے پہلے آگاہ کیا جاتا تاکہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اموات پر دلی دکھ ہوا ہے۔مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے۔ انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں