بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو ڈرون ٹکرانے سے زخمی ہو گئیں

خانیوال(نیوزٹویو) پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں سابق صدرآصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹٰی آصفہ بھٹو ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہو گئیں ۔ جس کے ۔ کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئر مین بلاول کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر پر ڈرون لگ گیا۔ ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

ڈرون ٹکرانے کے بعد زیادہ زخمی ہونے کے باعث آصفہ بھٹو زرداری کو طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔ خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری بہن آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا۔آصفہ بی بی ہمارے ساتھ تھیں اور ساتھ ہی رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے شروع ہو کر منزل کی طرف رواں دواں ہے اس وقت لانگ مارچ خانیوال میں موجود ہے۔ اس کی اگلی منزل ساہیوال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں